اشاعتیں

مارچ, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یاد رکھاجائیگا

تصویر
  بیتی یادیں   آج کا دن اہل خانہ ہی نہیں اہل دیوبند کے لئے ایک سانحہ  کی طرح یاد رکھا جائگا ۔جد امجد ، مشفق دادا ہم سب کے ابا جی اور معروف عالم دین حضرت مولانا قاری طیب  صاحب رحمت للّٰہ علیہ  کی  بیرونی نشست گاہ کو آج منہدم کیا جا رہا ہے ۔  اس یادگار عمارت کو توڑ کر یہاں  ایک بازار بنایا جائگا ۔  دروازہ کے سامنے کھڑے ہوکر عمارت کے انہدام کا یہ نظارہ دیکھنے والے لوگوں کے دلوں کا حال انکے چہروں اور ڈب ڈبائ ہوی آنکھوں سے عیاں ہے ۔ مسلسل آنے والے فون لوگوں کی تاثرات کے غماز ہیں ۔  آج کا دن  ان کے لئے ایک سانحہ ہے ۔  دیوبند میں ہی نہیں بلکہ حضرت کے خاص حلقہ اورعمومی طور پرمدرسہ  سے  وابستہ لوگوں کے درمیان  یہ جگہ عرف عام میں   بیٹھک کے نام سے جانی  جاتی تھی۔  نہ صرف  دیوبند کی شناخت کا اہم جز بلکہ دارالعلوم دیوبند آنے والے لوگوں کے لئے بھی ایک متبرک مقام کی حیثیت رکھتی تھی کہ یہاں سے علم کا ایک ایسا دور شروع ہوا تھا جو کہ کئ دہائیوں تک جاری و ساری  رہا اور جس کے طفیل سے دین اور عمل ک...